Pages

Sunday, 12 February 2012

ابریشم کی تعبیر

1
ابریشم کو خواب میں دیکھنےکی تاویل قزیعنی رسم کےمساوی؛
جس کا ذکرحرف قاف میں آۓ گا۔

آرا کی تعبیر

3
حضرت جعفرصدق نےفرمایاہےکہ خواب میں آرا دیکھنا تین وجہ
پرہے:اول فرزند؛دوم:بھائ یا بہن؛سوم:کوئ شریک۔

آرا کی تعبیر

2
حضرت کرمانی نےفرمایاہےکہ اگرکوئ خواب میںدیکھے
کہ اسےآرا ملا یا خودخریدا یاکسی نےاسکودیاہےتواس امرکی دلیل
ہےکہ اگراسکےہاںبیٹاہےتواوربیٹا آۓگااوراگرلڑکی رکھتاہےتواور
لڑکی آۓگی اوراگرفرزند نہیںرکھتاجانور رکھتاہےتواس امرکی دلیل
ہےکہ اس کی مثل اورچوپاۓآ‏‏ئیں گے۔

آرا کی تعبیر

1
حضرت ابن سیرین نےفرمایاہےکہ اگرکوئ خواب میںدیکھے
کہ آرےسےدرخت کو کاٹاہےتودلیل ہےکہ اس مردکی دوستی سے
جس کااس درخت سےتعلق ہےجدائ کرےگااوراسکوستاۓگااورہرایک
درخت کی تاویل حرف د میں آۓگی اگردیکھےکہ اپنےلڑکےیابھائ
یا بہن کو آرےسےچیرکردوٹکڑےکردیاہےتودلیل ہےکہ اس جیسااسکے
اورفرزند یا بھائ یا بہن آۓگی۔

آواز کی تعبیر

1
حضرت کرمانی نےمرمایاہےکہ خواب میں آوازکی بلندی
مردوں کےلۓبزرگی اوربلندی نام کی دلیل ہےاورعورتوں کےلۓ
خواب میں آوازبلند کادیکھنا برا ہے۔

آواز کی تعبیر

2
حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہےکہ اگر مرد کی آوازخواب
میں بلند ہےتودلیل ہے کہ لوگوںمیں بزرگی پاۓ گا اوراگرکوئ
دیکھےکہ اس کی آواز بلندی قدر کی دلیل ہےکہ اس کا نام اور
آوازبلند ہوگی اوراگردیکھےکہ اس کی آوازکمزورہوگی تھی تو
دلیل ہے کہ اس کا نام آواز ضعیف ہوگی۔چنانچہ کوئ اس کویاد
نہ کرےگا۔

آردگون،آنےکےرنگ کاایک شگوفہ کی تعبیر

1
آردگون ایک شگوفہ ہے اور اس کا خواب میں دیکھنا رنج
اور بیماری کی دلیل ہے۔

آٹاچھاننےوالا کی تعبیر

3
حضرت جعفرصدق نےمرمایاہےکہ آٹا چاننے والا چار قسم پر
ہےاول:نیک آدمی؛دوم:فضول عورت؛سوم:خادم؛چہارم:تھوڑانفع۔

آٹاچھاننےوالا کی تعبیر

2
حضرت ابن سیرین نےمرمایاہےکہ خواب میں آٹاچاننےوالی
ایک عورت ہے جو فضولی اورخامی کرتی ہےاگرآٹاچاننےوالےنے
بہت آٹا لیا اسکو کسی نے دیا دلیل ہےکہ کوئ عورت یا خادم جیساکہ
ہم نے بیان کیاہے۔ اسکادوست ہوگا۔
بعض تعبیر کرنے والے کہتے ہیں کہ نیک آدمی ہے جو اسکی خدمت
میں مقیم ہوگا اوردوست ہوجاۓ گا۔

آٹاچھاننےوالا کی تعبیر

1
حضرت کرمانی نےمرمایاہےکہ آٹاچاننےوالا ایسامردہےکہ
اپنےدوستوں اور خویشوں میں پھرتاہے۔

آتش کدہ آگ پوجنےکاعبادت خانہ کی تعبیر

2
حضرت کرمانی نےفرمایاہےکہ آتش کدہ احمق لوگ اور
خالی جگہ ہےاوراگرخواب میںدیکھےکہ آتش کدہ میں گیا
اور وہاںسے کچھـ پایا تودلیل ہے گہ اسی قدر ذلت اور
اورخواری اٹھاۓ گا۔
لیکن بدی اور رہائ پا‎ۓ گا اورانجام کاراسےپشیمانی ہو گي۔

آتش کدہ آگ پوجنےکاعبادت خانہ کی تعبیر

1
حضرت ابن سیرین نےفرمایاہےکہ خواب میں آتش کدہ بری
جگہ ہے۔

آگ کی روشنی کی تعبیر

1
حضرت ابن سیرین نےفرمایاہےکہ اگرکوئ شخص خواب
میں آگ کی روشنی کو دیکھےاوراس میںرستہ چل سکے تو اس
امرکی دلیل ہے کہ دولت زہد پاۓگااورروشنی کوکھڑادیکھےتودلیل
ہےکہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہوگی اوراگرروشنی کوکھڑادیکھے
تودلیل ہے کہ اس ملک میںسلطان کی سواری ظاہرہوگی۔
 
اگراپنےگھرمیں انگارےدیکھےکہ اس کا نورگھرکوروشن کرتاہے
تودلیل ہےکہ اس کام ترقی پرہوگااوردولت زیادہ ہوگی اوراگرخواب میں
دیکھےکہ اس امرکی دلیل ہےکہ اس کےخاندان میںلڑائ اورجھگڑاہوگا۔

آبنوس لکڑی کی قسم کی تعبیر

3
حضرت جعفرصادق نےفرمایاہےکہ خواب میں آبنوس
کا دیکھنا گزشتہ تعبیر رکھتا ہے۔

آبنوس لکڑی کی قسم کی تعبیر

2
حضرت کرمانی‎‎ نےفرمایاہےکہ آبنوس کاخواب میں
دیکھنااسی صفت کی عورت ہوتی ہے۔

آبنوس لکڑی کی قسم کی تعبیر

1
حضرت ابن سیرین نےفرمایاہے کہ خواب میں آبنوس کو
دیکنےوالااپنےکام میں سخت مضبوط ہوگامالداربخیل ہو گا۔

آبادی کی تعبیر

3
حضرت جغفرصادق  نےفرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا
چار وجہ پر ہے:اول:اس جہان کے کاموں کی اصلاح پر۔دوم:
خیراورمنفعت۔سوم:مرادکامرانی۔چہارم:رکے ہوۓ کام کا ہونا۔

آبادی کی تعبیر

                 2
حضرت جابر مغربی‎‎ نے فرمایاہےکہ اگرکوئ شخص خواب میں
 اپنےآپ کوآبادجگہ میں مقیم دیکھے تودلیل ہے
کہ آباد کے اندازےپرخیراورنفع پاۓ گا اگراس کے خلاف
دیکھاہے تو شر؛فساد اور نقصان پا‎‎ۓ گا۔

آبادی کی تعبیر

1
حضرت ابن سیرین  نے فرمایا ہےکہ اگرکوئ شخص خواب
میں دیکھےکہ ویران جگہ کو آباد کرتا ہے۔ جیسےمسجد؛مدرسہ؛
خانقاہ اور جوان کےمشابہ تویہ دین اور عقل کی اصلاح اور
آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین
کو خود آباد کرتا ہے جیسے سراۓ یاد کان وغیرہ بناتاہے؛تواس
جہان کے فائدے کی دلیل ہےاور اگرآباد جگہ کو ویران دیھکے
تودلیل ہے کہ اس جگہ کو ویران دیکھے تواس جگہ بلا اور
مصیبت پہنچےگی۔

خوابوں کے مزاج کی شناخت میں

ہم اس فصل میں بیان کریں گے کہ خواب کی حداور مزاج کیاہے؟
یہ بات جان لو کہ حکماء نے بیان کیاہےکہ نیند کا سبب تر بخارات
کاوجود ہے جو جسم سے دماغ کی طرف چڑھتےہیں،جس کے باعث
تمام حواس اور قوتیں آرام پاتی ہیں اور غذاہضم ہوتی ہے اورجسم
کی اخلاط پختہ ہوتی ہیں۔طبیب اس خواب کو طبیعی کہتےہیں اور
بعض کے نزدیک خواب دماغ کے افعال میں سےایک فعل کا نام
اوروہ طبعی فعل ہے کیونکہ اس سے قوتوں کو آرام پہنچتا ہےخاص
کرقوت تخلیل اور قوت قوت فکرکو زیادہ آرام پہنچتاہےاور یہ قوتیں
جن کا ذکر ہوا ہےاور روح نفسانی کی حرکات ہیں اوران جگہ دماغ
ہےاور خواب سے آرام ہے تاکہ رروح نفسانی تسکین پاۓ۔
اس پر دلیل یہ ہےکہ جو شخص تحصیل علم میں مشغول ہوتاہےاور
رات کو گرمی اور خشکی اس کے مزاج پر غالب آجاتی ہےتوروح
نفسانی کثرت حرکــت سے سست اور کمزورہوجاتی ہے اور یہیںسے
دکھـ اور بیمــاریاں پیداہـــوتی ہیں۔ان کا عـلاج سرد اورتــر چیزیں ہیں۔
جیســےروغن بنفشہ اور روغن نیلوفراور جوچیزیں ان کے مناسب ہیں۔
حکمـــاءبیــــان کــــرتے ہیں کہ خـــواب دوقســم پـــرہـے۔
ایـــک طبعــی،دوســری غیـــرطبعـــی۔
لیکن طبعی حرارت عزیزی کو قائم رکھتی ہے۔یعنی اصــــلی گرمی کو
اندرمیں نگاہ رکھتی ہے۔لیــــکن چند قــــــواۓنفسانی سست ہوجاتی ہیں۔
کیونکہ ان پر غالب تری ہوجاتی ہےلیکن رنج کـــودور کرناچــــاہۓاور
جــــو فضلات جسم میں جمع ہوگے ہیں،ان کـــــو پسینہ کےذریعے رفع
کــــــرنا چاہــۓ۔
غیــر طبعــی خواب تین قسم کے ہیں۔
ایک جسم کے فساد مزاج سے۔
دوســــری بعض اخلاط یعنی خون اور صفرا اور سودا کے زیادہ ہونے
سے۔
تیسری غلیظ غذا‎ّؤں کے کھانےسےہےیا سرداور تر دماغ کے افکار ہیں
ان کا سر مایـہ دماغ کی سردی اور تری سے ظـاہر ہوتاہے۔اسی لۓگرم
وخشـــــک دماغ والے کو نیند بہت ہم کم آتی ہے اور گرم و تردماغ کو
بہت نیند آتی ہے۔
اگر کوئ شخص اعتراض کــرے اور کہے کہ تم نے کیسے جاناہے کہ
خـــــواب ایک فعل افعال سردتر اور راحت وقووت متخیلہ ومتفکرہ ہے
اس کا جـواب یہ کہ ہم کو عقل کے ذریعے معلوم ہوتا ہے بیٹھنا کھڑے
ہو نے سے راحــــت ہے۔راحت کی وجہ سے بیداری اور دماغی قوتوں
کی آسائش ہے۔ لہــذا یقینا خواب دماغ کے افعال میں سے ایک فعل ہے
اور خــــــواب طبعی اور غیر طبعی،ضعف قوت تخیل وقوت ذکرو‌قوت
فــــکــــر کـــــــی شــــرح۔

شیطان خواب میں کون کون سی شکل بنا کر نہیں آ سکتا؟

حـــــــــــــضرت امام مغربی نے مرمایاہےکہ شیطان تمام خوابوں
میں خواہ  مخواہ خل دیا کرتاہےاور اپنے آپ کو سب چیزوں کی مانند
بناکرپیش ہوتاہے۔لیکن ﷲ،پیغبر،فرشتوں،آسمان،سورج،چانداورستاروں
کی مانندکوئ صورت اور شکل اختیار نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اگراس کو
ﷲکی طرف سےیہ طاقت ہوتی کہ وہ اپنے آپ کوان چیزوں کی مانند
بناکر ظاہر کر سکتا تو تمام مخلوقات کےدرمیان فتنہ اور گمراہی پھیلا
دیتا۔کیونکہ اس طرح کبھی تو وہ اپنے آپ کوپیغبروں کی صورت میں
ظاہر کرتا اور صاحب خواب کویہ کہتاکہ میںتجھـ سے بہت خوش ہوں
تو جو کچھ چاہےکیا کر اور کسی دوسرےکویہ کہتاکہ میں تیراپیداکرنے
والاہوں۔میںنےتیرےسب گناہ معاف کردیۓہیں۔اور تجھ کوبخش دیاہے
اورکئ باتیں ایک ایسی باتیں کہاکرتاکہ جن سےﷲکےبندوں کوگمراہ کردیتا
 

کن کن لوگوںسے تعبیر خواب پوچھنا منع ہے؟

حضرت امام جعفرصادق فرماتےہیں کہ چار قسم کےلوگوںسے
تعبیر خواب پوچھناناجائزہے۔
بے دین لوگوںسےجوشریعت کے پابندہوں۔(کیونکہ تعبیر خواب نیک اور
بابرکت لوگوں سے پوچھنی نہیں چاہیےاور بے دین لوگ خداکی نافرمانی
کے باعث راندہ درگاہ الہی ہوتےہیں۔ان میں خیروبرکت کہاں؟(مولف)
عورتوںسے(کیونکہ تعبیر خواب میں بڑی عقل اورسمجھـ درکارہےاور
یہ ظاہرہے کہ عورتیں ناقص العقل ہوتی ہیں،اسی لۓشریعت محمدۖی
میںدوعورتوں کی گواہی ایک مردکی گواہی کےقائم مقام رکھی گئ ہے۔(مولف)
جاہلوںسے(جوعلم دینی سے بخوبی واقف نہ ہوں۔دنیاوی علوم میںخواہ
وہ ولایت پاس ہی کیوں نہ ہوں۔کیونکہ پہلے مذکورہوچکاہےکہ معبر
(تعبیر کرنے والے)کو علم تفسیروحدیث وغیرہ کا علم ہونا ضروری ہے(مولف)
دشمنوں سے کیونکہ دشمن بھی خیروبرکت سے خالی ہوتےہیں۔نیزان
سے یہ بھی اندیشہ ہے کہ وہ خواب کی تعبیر بری بتا دیں اور یہ ظاہر
ہے کہ خواب کی تعبیر جیسی بتائ باۓ گی۔ویسی ہی وقع ہو جاتی ہے۔

علم تعبیر کےلۓ کون کون سے علوم ضروری ہیں

علم تعبیر میں ماہر و کامل ہونے کےلۓ مفصلہ ذیل علوم کاجاننا نہایت
ضروری ہے۔
علم تفسیر
علم ضرب الا مثال
اشعارعرب
نوادر
علم اشتقاق(علم صرف کا ایک حصہ)
علم لغات
علم الفاظ متداولہ

علم تعبیرکے مشہورامام6

گو علم تعبیر میں اکثر اولیاءکرام وعلماءربانی کو کافی
ہوتی ہے لیکن مندرجہ ذیل 6    بزرگ اس علم میں خاص
طورپر ماہر مشہوراوریکتاۓزمانہ ہو گزرےہیں،یہی وجہ
ہےکہ اس علم میں عموماان ہی چھـ اماموں کے اقوال بطور
سندپشیں کۓ جاتے ہیں۔ وہ یہ ہیں۔
  1. حـــــــــــــــــــــضرت دانیال علیہ السلام1
  2. حـــــــــــــــــــــضرت جعفرصادق 2
  3. حـــــــــــــــــــــضرت امام محمد بن سیرین 3
  4. حــــــــــــــــــــــــضرت امام جابر مغربی 4
  5. حـــــــــــــــــــــــــــضرت امام ابراہیم کرمانی 5
  6.  حــــــــــــــــــــــــضرت امام اسماعیل بن اشعت 6


نوٹ:  اگرچہ یہ6    امام علم تعبیرمیں بجاۓخودیگانہ روزگار
تھے لیکن حــــــــــضرت امام محمد بن سیرین کانام نامی اس
علم میں خاص طور پر زبان زدخلا‏ئق ہے۔
گویایوں کہنازیادہ مناسب معلوم ہوتاہے کہ حضرت ابن سیرین
بلحاظ شہرت علم تعبیر کے آسمان کے آفتاب ہیں۔

خواب کی اقسام


امام محمد بن سیرین نے فرمایا ہےکہ خواب
تین طرح کے ہوتےہیں۔ایک تو حدیث نفس(دلی خالات کاانعکاس)
دوسرے تخویف شیطان۔تیسرے مبشرات خداوندی۔
اس تقسیم سے ظاہرہےکہ خواب کے تمام اقسام صحیح، قابل تعبیر
اور درخورالتفات نہیں ہوتے،بلکہ تعبیراور اعتبار کے لا‏ئق خواب
کی وہی قسم ہے جوﷲکی طرف سے بشارت واعلام ہو۔حدیث
نفس کی    مثال یہ ہےکہ کوئ شخص ایک کام یا حرفہ کرتاہے
وہ خواب میں بھی عموما وہی چیزیں دیکھےگا۔جن میں دن
میں بھر منہمک رہتاہےیا کوئ عاشق محروم الوصال جوہر
وقت اپنے محبوب کی یاداور خیال میں مستغرق رہتاہے۔
وہ خواب میں بھی عموما اسی کو دیکھتاہے۔سچاخواب
اس لۓ دکھایاجاتاہے کہ بندہ محظوظ ہواورطالب حق
اور محبت الہی میں اور زیادہ سر گرم کارہو۔ایساخواب
قابل تعبیر ہے اور اسی پر بڑےبڑے اہم نتا‏ئج مرتب ہوتےہیں