Pages

Monday, 13 February 2012

خواب میں لوٹنا کی تعبیر

حضرت ابن سیرین  نے فرمایا ہےکہ اگرکوئ شخص خواب
میں دیکھےکہ کسی کے مال اور نعمت کو لوٹا ہے تو دلیل ہے کہ
آدمی کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا جس قدر کہ لوٹا گیا ہے

حضرت جعفرصادق نے فرمایا ہے کہ لوٹنے کی دلیل چار وجہ پرہے
اول : شور،دوم:نقصان ،سوم:غم و اندوہ ،چہارم:ارزانی نرخ شاید کہ غنیمت
سے ہو۔

پرندہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین  نے فرمایا ہےکہ اگرکوئ شخص خواب
میں دیکھےکہ پرندہ اس کے ہاتھـ سے اڑ گیا ہے اور پھر اس کے
ہاتھـ میں آگيا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر
دیکھے کہ اس کے ہاتھـ سے پرندہ اڑ گیا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا
کچھـ نقصان ہوگا۔

کھجورکے درخت کی تعبیر


اگر کھجور کا درخت خواب میں دیکھے تو شریف اور عالم مرد
کی دلیل ہے اگر دیکھے کہ گھر میں کھجور کا درخت ہے دلیل ہے
کہ کسی بڑے آدمی سے آشنا ہوگا اگر کھجور کا درخت باغ میں دیکھے
تو دلیل ہے کہ اس کی تاویل صاحب باغ کی طرف رجوع کرتی ہے

خواب پر صدق مقال کا اثر

اکل حلال اور صدق مقال کو سچے خواب میں بڑادخل ہے۔ اس لۓ
جو حضرات متوحش قسم کےخواب دیکھنے کے عادی ہوں۔ انہیں اپنی
اخلاقی حالت کا جا‏ئزہ لینا چاہیے خصوصا حرام یا مشتبہ غذا، غیبت اور
کذب بیانی سے قطعا اجتناب لازم ہے اسی معنی میں ایک مرفوع حدیث بھی
مروی ہے کہ جو شخص سب سے زیادہ رات گو ہے، اس خواب بھی سب
سے زیادہ سچا ہے۔

سراب کی زمین کی تعبیر

سراب کی زمین اس کی تاویل بے ہودھ علم اور بات ہے کہ جس میں
سیرین  حضرت ابن
نےفرمایاہے کہ اگر دیکھےکہ سراب والی زمین میںمقیم ہےدلیل ہے
             کہ باطل علم میں اور بے ہودھ بات میں مشغول ہوگا۔ اور اگر دیکھےکہ سراب
والی زمین سے کھاتاہے۔کہ باطل علم سے روٹی جمع کرے گا۔